وزیرعظم محمد نواز شریف کا بجٹ سٹرٹیجی پیپر دو ہزار سترہ ، بیس عیسوی سے متعلق کابینہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیرعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلند، پائیدار اور مجموعی شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی، کابینہ ممبران اپنے دائرہ اختیار میں ان شعبوں کو ترجیح دیں جن سے اقتصادی نمو بہتر اور روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہو سکیں۔ وہ جمعرات کو یہاں بجٹ سٹرٹیجی پیپر 2017-20ءسے متعلق کابینہ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیرعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلند، پائیدار اور مجموعی شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی، کابینہ ممبران اپنے دائرہ اختیار میں ان شعبوں کو ترجیح دیں جن سے اقتصادی نمو بہتر اور روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہو سکیں۔ وہ جمعرات کو یہاں بجٹ سٹرٹیجی پیپر 2017-20ءسے متعلق کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی وسائل اور فزیکل ڈھانچہ میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے، اس حوالہ سے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور غربت میں کمی کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات سے استفادہ کرے۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات تجویز کریں جن سے ہنڈی اور رقوم کی ترسیل کے دیگر غیررسمی ذرائع کی حوصلہ شکنی ہو تاکہ قانونی ذرائع سے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو سکے۔ وزیراعظم نے سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹل لائزیشن کو سراہا جو جلد ایک سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Leave a Reply