نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں زیر تعمیر عمارت کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو) نیب( کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام کی تکمیل اور مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ بقیہ کام کے ٹھیکے سرکاری قانون کے مطابق شفافیت سے مکمل کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر کی سیکٹر جی فائیو ون اسلام آباد میں زیر تعمیر عمارت کے دورہ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو) نیب( کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام کی تکمیل اور مٹیریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ بقیہ کام کے ٹھیکے سرکاری قانون کے مطابق شفافیت سے مکمل کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر کی سیکٹر جی فائیو ون اسلام آباد میں زیر تعمیر عمارت کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے تعمیراتی کام میں عملی پیشرفت اور کام کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر (این) پاک پی ڈبلیو ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے گزشتہ دورہ کے موقع پر ہدایت کی روشنی میں کام کی رفتار میں تیزی لائی گئی ہے، عمارت کا ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے‘ گرینائیٹ، بیرونی گلاس اور فرش پر ٹائلوں کی فکسنگ اور بجلی کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، عمارت کے بیرونی حصہ میں کام کے ساتھ ساتھ اندرونی حصوں میں فالز سیلنگ، پی وی سی پینلنگ سمیت دیگر کام مکمل ہونے کے قریب ہے، جنریٹرز، لفٹس،ایچ وی اے سی سسٹم سمیت مشینری کا انتظام ہوگیا ہے جو جلد تعمیراتی مقام تک پہنچ جائے گی۔

Leave a Reply