اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے باہمی مفاد میں دونوں ممالک کے مابین شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر ایس بابرکے مابین ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی اور …
وزیراعظم کے مشیر شہری ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے باہمی مفاد میں دونوں ممالک کے مابین شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر ایس بابرکے مابین ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی عالم اسلام میں قائدانہ کردار کے حامل ممالک ہیں جو اخوت اور دوستی کے دیرینہ روابط میں بندھے ہوئے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف اور طیب رجب اردگان کی قیادت میں دونوں ممالک کی حکومتیں اس بھائی چارہ اور تعاون کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دنیا کے بڑے خطوں کے مابین رابطہ کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہوا بازی کے تناظر میں اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دنیا میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اس لئے دیگر شعبوں کی طرح شہری ہوابازی کے شعبے میںبھی دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ایک دوسرے کی مہارت، تجربہ اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔








