وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں موجودہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری، زراعت اور توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت زراعت اور توانائی کے شعبوں کے لیے ایک بڑی رقم مختص …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں موجودہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری، زراعت اور توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت زراعت اور توانائی کے شعبوں کے لیے ایک بڑی رقم مختص کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے بھی ایک بہت بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ملک کے لوگوں کے فائدے کے لیے سی پیک منصوبوں کا پہلا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوام سے محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے ملک نے ترقی کی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم ہیں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply