مستونگ ۔ 12 مئی (اے پی پی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر بم حملے کے نتیجہ میں 25 افرادجاں بحق اور مولاناعبدالغفورحیدری اور ان کے ڈرائیور سمیت35 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر شیر احمد کے مطابق دھماکا مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں 25کے قریب افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری …
مستونگ میںڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر بم حملہ 25 افرادجاں بحق مولاناعبدالغفورحیدری ،ان کے ڈرائیور سمیت 35 زخمی

مزید خبریں
مستونگ ۔ 12 مئی (اے پی پی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر بم حملے کے نتیجہ میں 25 افرادجاں بحق اور مولاناعبدالغفورحیدری اور ان کے ڈرائیور سمیت35 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر شیر احمد کے مطابق دھماکا مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں 25کے قریب افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔مستونگ سے اے پی پی کے نمائندہ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری قلات سے کوئٹہ آرہے تھے کہ مستونگ سٹی میں کلی شیخاں میں ان کے قافلے کے قریب بم دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔ مولاناعبدالغفور حیدری اور شدید زخمیوںکو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








