وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں موجودہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری، زراعت اور توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت زراعت اور توانائی کے شعبوں کے لیے ایک بڑی رقم مختص …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں موجودہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری، زراعت اور توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت زراعت اور توانائی کے شعبوں کے لیے ایک بڑی رقم مختص کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے بھی ایک بہت بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ملک کے لوگوں کے فائدے کے لیے سی پیک منصوبوں کا پہلا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

Leave a Reply