بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ترکی کے صدر دیگر سربراہان مملکت و حکومت کے ساتھ چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ترکی کے صدر دیگر سربراہان مملکت و حکومت کے ساتھ چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کررہے ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور دو طرفہ رابطوں میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور وزیر تجارت خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔








