اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) بینک آف چائنا بہت جلد کراچی میں اپنی برانچ کھولے گا اور اس نیٹ ورک کو ملک کے دیگر شہروں تک توسیع دے گا، اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو بیجنگ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور بینک آف چائنا کے سربراہ تیان گوبلی کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنا کے اس فیصلے …
بینک آف چائنا بہت جلد کراچی میں اپنی برانچ کھولے گا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) بینک آف چائنا بہت جلد کراچی میں اپنی برانچ کھولے گا اور اس نیٹ ورک کو ملک کے دیگر شہروں تک توسیع دے گا، اس بات کا فیصلہ ہفتہ کو بیجنگ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور بینک آف چائنا کے سربراہ تیان گوبلی کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے بینک آف چائنا کے سربراہ تہان گوبلی کو دورہ پاکستان اور کراچی میں بینک کی پہلی برانچ کے افتتاح کی دعوت دی۔ قبل ازیں بینک آف چائنا کے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا، ملاقات کے دوران بینک آف چائنا کے سربراہ نے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں اور استحکام کو سراہا۔








