وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث 4 سال کے دوران اقتصادی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ ایک بڑی …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث 4 سال کے دوران اقتصادی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply