اسلام آباد۔13 مئی(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط تحریر کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت غیرکشمیریوںکومقبوضہ کشمیرمیںمستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ریٹائرڈ بھارتی فوجیوںکو الاٹمنٹ، غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء،کشمیری پنڈتوں کے لئے خصوصی ٹاﺅن قائم کئے جا رہے ہیں۔خط …
مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اقوام متحدہ کو خط ارسال

مزید خبریں
اسلام آباد۔13 مئی(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط تحریر کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت غیرکشمیریوںکومقبوضہ کشمیرمیںمستقل رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ریٹائرڈ بھارتی فوجیوںکو الاٹمنٹ، غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء،کشمیری پنڈتوں کے لئے خصوصی ٹاﺅن قائم کئے جا رہے ہیں۔خط کے ذریعے مغربی پاکستان کے مہاجرین کی مقبوضہ کشمیر میںآباد کاری کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ وزارت خارجہ امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈیموگرافک تبدیلیوں کی کوششوں کے بارے میں خط ارسال کرتے ہوئے غیر ریاستیوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء،آرمی سے وابستہ ریٹائرڈ افراد کو الاٹمنٹ، غیرکشمیریوںکو زمینوںکے اجراء،کشمیری پنڈتوںکے لئے خصوصی ٹاﺅن قائم کرنے، اور مغربی پاکستان کے مہاجرین کی کشمیرآباد کاری کا معاملہ اٹھایا ہے۔








