اسلامک گیمز، پاکستان اور ترکی کی والی بال ٹیموں کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائے گا

باکو ۔ 14 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز والی بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں (آج) پیر کو ترکی کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان کو ابتدائی میچ میں آذربائیجان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آذربائیجان میں جاری میگا گیمز میں مینز والی بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آج ترکی کے مدمقابل ہو گی۔ یہ میچ قومی …

باکو ۔ 14 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز والی بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں (آج) پیر کو ترکی کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان کو ابتدائی میچ میں آذربائیجان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آذربائیجان میں جاری میگا گیمز میں مینز والی بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آج ترکی کے مدمقابل ہو گی۔ یہ میچ قومی ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فتح کی صورت میں اس کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات باقی رہیں گے جبکہ شکست اسے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر سکتی ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 17 مئی کو فلسطین جبکہ چوتھا اور آخری میچ 19 مئی کو ترکمانستان کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply