میڈرڈ ۔ 14 مئی (اے پی پی) رافیل نڈال نے نویک جوکووچ کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 …
نویک جوکووچ کو شکست، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
میڈرڈ ۔ 14 مئی (اے پی پی) رافیل نڈال نے نویک جوکووچ کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔ اس سے قبل کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے پیبلو شاویز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔







