پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رنز کی تاریخی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی

ڈومینیکا ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رنز کی تاریخی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، پاکستان کے یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس کے …

ڈومینیکا ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رنز کی تاریخی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سر زمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، پاکستان کے یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس کے ساتھ ہی مصباح الحق اور یونس خان کے شاندار کیریئر کا بھی اختتام ہوگیا، پاکستان کی طرف سے ملنے والے 304 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 202 رنز پر میچ کے آخری روز اختتامی لمحات میں آﺅٹ ہوگئی اور پاکستان نے میچ 101 رنز سے جیت کر تاریخی فتح حاصل کی

Leave a Reply