اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان (آج) منگل کو کرےگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ ٹرائلز میں 13 نامور جونیئر کھلاڑیوںکو مدعو کیا گیا ہے جس میں عباس زیب، …
ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان (آج) منگل کو کرےگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ ٹرائلز میں 13 نامور جونیئر کھلاڑیوںکو مدعو کیا گیا ہے جس میں عباس زیب، منصور زمان، ذیشان گل، مہران جاوید ، حارث اقبال ، سیف اللہ، محمد علی، عبدالقادر، عبدالمالک، محمد فرقان، عزیز رشید، ذیشان زیب اور ذیشان ملک شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز تین کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف لے رہے ہیں۔







