اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) بدھ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل میچ کراچی وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں لاہور بلیوکا مقابلہ سیالکوٹ سے (کل) جمعرات کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 20 …
انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ (کل) بدھ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل میچ کراچی وائٹس اور لاہور بلیو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں لاہور بلیوکا مقابلہ سیالکوٹ سے (کل) جمعرات کو ہوگا جبکہ فائنل میچ 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سیالکوٹ ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس، فیصل آباد لاہور وائٹس، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں لاہور بلیو، کوئٹہ راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل تھیں۔







