روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، اعصام الحق اور فلورین مرجیا نے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں ٹومی ہاس اور میکس مرینی کو شکست دی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے …
اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، اعصام الحق اور فلورین مرجیا نے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں ٹومی ہاس اور میکس مرینی کو شکست دی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میکس مرینی اور ٹومی ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پری کوارٹرفائنل میں اعصام اور مرجیا کو آج بدھ کو لیوکس کوبوٹ اور میلو کا چیلنج درپیش ہو گا۔







