ماریا شراپووا نے اٹالین ماسٹرز ٹینس میں پہلا مرحلہ عبور کر کے ومبلڈن کوالیفائنگ راﺅنڈ میں جگہ بنا لی

روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر کے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کوالیفائنگ راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ 30 سالہ رشین سٹار وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اٹالین ماسٹرز میں شرکت کر رہی ہیں، انہوں نے پہلے راﺅنڈ میں کرسٹینا مکہالے کو شکست دی اور اس کے ساتھ …

روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے اٹالین ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر کے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کوالیفائنگ راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ 30 سالہ رشین سٹار وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے اٹالین ماسٹرز میں شرکت کر رہی ہیں، انہوں نے پہلے راﺅنڈ میں کرسٹینا مکہالے کو شکست دی اور اس کے ساتھ ہی وہ رینکنگ میں 200 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں جس کی وجہ سے انہوں نے ومبلڈن کوالیفائنگ راﺅنڈ میں جگہ بنا لی، اگر شراپووا اٹالین ماسٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں تو اس صورت میں وہ ومبلڈن ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں جگہ یقینی بنا لیں گی۔

Leave a Reply