نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

ڈبلن ۔ 23 مئی (اے پی پی) ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 190 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، کیویز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، روز ٹیلر …

ڈبلن ۔ 23 مئی (اے پی پی) ٹام لیتھم کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 190 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، کیویز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، روز ٹیلر 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں آئرش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 39.3 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی، میٹ ہنری نے 3 وکٹیں لیں،ٹام لیتھم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Leave a Reply