امریکا کو مصنوعی ذہانت پر غلبہ حاصل کرنا چاہیے، کنڈولیزا رائس

پیرس ۔17فروری (اے پی پی):سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس’اے آئی‘ کے حوالے سے متنبہ کیا کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت پر غلبہ حاصل کرنا چاہیے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اب ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے اور ہمیں اس دوڑ کو جیتنا ہے۔ کنڈولیزا رائس نے کہا کہ امریکا اس وقت ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے اور …

پیرس ۔17فروری (اے پی پی):سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے عالمی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس’اے آئی‘ کے حوالے سے متنبہ کیا کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت پر غلبہ حاصل کرنا چاہیے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اب ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے اور ہمیں اس دوڑ کو جیتنا ہے۔

کنڈولیزا رائس نے کہا کہ امریکا اس وقت ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے اور ہمیں اس پوزیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب اے آئی ہتھیاروں کی دوڑ کی بات آتی ہے تو وفاقی حکومت کا ایک کردارہوتا ہے،وفاقی حکومت کو ان ٹیکنالوجیز ،اسٹینفورڈ اور ایم آئی ٹی جیسی سرکردہ یونیورسٹیوں اور ان جگہوں پر اپنے اخراجات کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے جہاں بہت ساری پیش رفت ہو رہی ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ اختراعی اور تخلیقی شعبےسے فائدہ اٹھا ئیں۔