بنکاک ۔26فروری (اے پی پی):تھائی لینڈ کے حکام نے سیاحتی ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 25 سال غیر قانونی طور پر گزارنے والے برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تھائی لینڈ کے حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ برطانوی شہری کو سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے کے 25 سال بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ شخص 2000 میں …
تھائی لینڈ، سیاحتی ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 25 سال گزارنے وا لا برطانوی شہری گرفتار

مزید خبریں
بنکاک ۔26فروری (اے پی پی):تھائی لینڈ کے حکام نے سیاحتی ویزے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود 25 سال غیر قانونی طور پر گزارنے والے برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تھائی لینڈ کے حکام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ برطانوی شہری کو سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے کے 25 سال بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ شخص 2000 میں سیاحتی ویزے کے ذریعے تھائی لینڈ آیا تھا، پولیس کی جانچ پڑتال سے بچنے کے لیے وہ کہتا رہا کہ مدت ویزا میں توسیع کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔برطانوی شہری 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا جسے پیر کے روز شمالی صوبے چیانگ مائی سے مدت ویزا کے 25 سال گزرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔
تھائی لینڈ کے حکام نے غیر ملکیوں کی آمد و رفت والے علاقوں میں جانچ پڑتال کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں برطانوی شہری کی گرفتاری عمل میں آئی کہ وہ اپنا پاسپورٹ نہ دکھا سکا۔برطانوی شہری نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ سال 2000 میں 30 دن کے سیاحتی ویزے پر تھائی لینڈ آیا تھا اور تب سے اب تک یہیں ہے۔ حکام نے بتایا کہ برطانوی شہری سے متعلق ایمیگریشن سسٹم میں سال 2000 کے بعد کی کوئی تفصیل نہیں ۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے کہا تھا کہ وہ ویزے کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دے چکا ہے، اس طرح وہ گرفتاری سے بچتا رہا اور غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ میں مقیم رہا۔واضح رہے کہ برطانیہ دنیا بھر میں قانون کی پاسداری کے حوالے سے مشہور ہے اور مثالیں دی جاتی ہیں کہ برطانوی شہری قانون پر عمل کرنے والے ہیں۔








