کینبرا۔27فروری (اے پی پی):آسٹریلوی پولیس نے سات افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر کروشیا کے تارکینِ وطن کے ایک کلب میں اجتماع کے دوران ممنوعہ نازی سلامی پیش کی۔العربیہ کے مطابق آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ان افراد کی آٹھ فروری کو کروشین کلب آف گیلونگ میں "ممنوعہ اشارہ" کرتے ہوئے تصویر کھینچی گئی تھی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا …
آسٹر یلیا ، نازی سلامی پیش کرنے والے سات افراد پر فردِ جرم عائد

مزید خبریں
کینبرا۔27فروری (اے پی پی):آسٹریلوی پولیس نے سات افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر کروشیا کے تارکینِ وطن کے ایک کلب میں اجتماع کے دوران ممنوعہ نازی سلامی پیش کی۔العربیہ کے مطابق آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ان افراد کی آٹھ فروری کو کروشین کلب آف گیلونگ میں "ممنوعہ اشارہ” کرتے ہوئے تصویر کھینچی گئی تھی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ آن لائن زیرِ گردش ایک تصویر میں مردوں کے ایک گروپ کو ممنوعہ اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کی وسیع تحقیقات کے بعد فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ تمام ساتوں افراد کو نازی علامات یا اشاروں کا عوامی مظاہرہ کرنے پر عدالت میں حاضری کا حکم دیا گیا ہے۔
کروشین کلب کے صدر فرینک سارسیوچ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ انہیں یہ رویہ انتہائی ناگوار گزرا اور وہ شدید مایوس ہوئے۔کئی آسٹریلوی ریاستوں میں نازی علامات اور اشارات کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جس سے پولیس کو دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے گروہ سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔








