اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):حب پاور کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 27.32 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی میں حب پاور کا منافع 25.8 ارب ر وپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کمپنی کو 35.5 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2023 کے مقابلہ …
حب پاور کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 27.32 فیصد تک کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):حب پاور کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 27.32 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی میں حب پاور کا منافع 25.8 ارب ر وپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کمپنی کو 35.5 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2023 کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2024 کی دوسری ششماہی میں حب پاور کے منافع میں 9.7 ارب روپے یعنی 27 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔







