- Advertisement -
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، معاشی اشاریہ مثبت اور ترسیلات زر سمیت برآمدات و محصولات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات میں مزید اضافے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات ضروری ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے بزنس کمیونٹی کو مراعات دینی ہوں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576366
- Advertisement -