مونٹی کارلو۔9اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار الیکس ڈی مینور رومن اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹرف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ الیکس ڈی مینور رومن اور جان لینارڈ سٹرف نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی میکسیموگونزالز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر …
الیکس ڈی مینور رومن اور جان لینارڈ سٹرف کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
مونٹی کارلو۔9اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار الیکس ڈی مینور رومن اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹرف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ الیکس ڈی مینور رومن اور جان لینارڈ سٹرف نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی میکسیموگونزالز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔
اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے ٹینس سٹار الیکس ڈی مینور رومن اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹرف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی میکسیموگونزالز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی کو 6-3، 2-6 اور 6-10 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








