- Advertisement -
پیرس۔6مئی (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشراع بدھ کو فرانس کا دورہ کریں گے،جو شامی صدر کا یورپ کا پہلا دورہ ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی پریذیڈنسی نے منگل کو بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون بدھ کو شامی صدر کا خیر مقدم کریں گے ۔
پریذیڈنسی نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایک نئے شام، ایک آزاد، مستحکم اور خودمختار شام کی تعمیر کے لئے فرانس کی حمایت کا اعادہ کریں گے ۔ یہ ملاقات امن اور جمہوریت کے خواہاں شامی عوام کے لئے فرانس کے تاریخی عزم کا حصہ ہے ۔
- Advertisement -
فرانسیسی صدر کے دفتر نے کہا کہ ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر شام کی حکومت سے اپنے مطالبات خاص طور سے لبنان سمیت خطے کے استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593167
- Advertisement -