- Advertisement -
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ آمین
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599777
- Advertisement -