صدر مملکت ممنون حسین کا احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے اندوہناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں اور حادثے کے دیگر متاثرین کو ہرممکن مدد …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے اندوہناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں اور حادثے کے دیگر متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے۔

Leave a Reply