وزیر اعظم کو سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف کے بہاولپور پہنچنے کے بعد ان کو سانحہ احمد پور شرقیہ ،بعد از سانحہ کئے جانے والے ریسکیو آپریشن اور حادثے میںزخمی ہونے والوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بہاولپور کے سرکٹ ہاﺅس میں کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے وزیر اعظم نواز شریف کو سانحہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حادثہ …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف کے بہاولپور پہنچنے کے بعد ان کو سانحہ احمد پور شرقیہ ،بعد از سانحہ کئے جانے والے ریسکیو آپریشن اور حادثے میںزخمی ہونے والوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بہاولپور کے سرکٹ ہاﺅس میں کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے وزیر اعظم نواز شریف کو سانحہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حادثہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر بہاولپور سے 45 کلومیٹر دور تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہائی وے پر پیش آیا،کراچی سے بہاولپور جانے والے آئل ٹینکر میں 25000 لیٹر تیل تھا۔عوام نے گرے ہوئے تیل کو اٹھانا شروع کردیا اور اس دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹا اور وہاں موجود 265 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سانحے میں140 سے زائد افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply