مکہ مکرمہ۔9جون (اے پی پی):چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود اور کوآرڈینیٹر مکہ سجاد حیدر یلدرم کا مکاتب منیٰ کا دورہ کیا اور وہاں حجاج کرام سے ملاقات کی ۔ حجاج کرام نے اپنی بات چیت میں ایام حج کے دوران حجاج کی رہنمائی کے لئے حج ناظم سکیم کو سراہا اور کہا کہ منیٰ عرفات میں طوافہ کمپنی الراجحی کی سہولیات مثالی تھیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے …
چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود اور کوآرڈینیٹر مکہ سجاد حیدر یلدرم کا مکاتب منیٰ کا دورہ، حجاج کرام سے ملاقاتیں

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔9جون (اے پی پی):چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود اور کوآرڈینیٹر مکہ سجاد حیدر یلدرم کا مکاتب منیٰ کا دورہ کیا اور وہاں حجاج کرام سے ملاقات کی ۔ حجاج کرام نے اپنی بات چیت میں ایام حج کے دوران حجاج کی رہنمائی کے لئے حج ناظم سکیم کو سراہا اور کہا کہ منیٰ عرفات میں طوافہ کمپنی الراجحی کی سہولیات مثالی تھیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق دونوں سینئر افسران نے منیٰ میں مختلف پاکستانی مکاتب کا دورہ کیا اور حجاج کرام سے ان کی خیریت دریافت کی۔ پاکستانی حجاج کرام نے ایام حج کے دوران ناظم سکیم کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رہنمائی اور معاونت کے لئے حج ناظم کا کردار مثالی رہا، ناظمین نے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ مل کر حجاج کرام کی تمام ضروریات کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ مشاعیر مقدسہ میں سفر کے دوران انفرادی اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے قدم قدم پر رہنمائی فراہم کی دوسری جانب مشاعر مقدسہ میں معاونین حج نے مختلف گائیڈنگ پوسٹس قائم کر کے حجاج کرام کی درست راستوں کی جانب رہنمائی کی جس میں پاکستانی حجاج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام کی رہنمائی بھی شامل تھی۔
چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مرزا علی محسود نے بتایا کہ ان کے سمیت تمام سینئر افسران نے بذات خود ایام حج میں مختلف مکاتب کا پیدل دورہ کیا اور حج ناظمین کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ کوآرڈینیٹر مکہ اور جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم نے بتایا کہ حج ناظمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے حجاج کرام سے موبائل ایپ پاک حج کے ذریعے رائے طلب کی جائے گی جس کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والے پہلے تین ناظمین کو میڈلز سے نوازا جائے گا۔








