گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سید نیئر حسین بخاری کی ملاقات

26
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سید نیئر حسین بخاری کی ملاقات

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ المعروف شازی خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ،خیبرپختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور ، 26 مئی کو پشاور میں پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاؤ مہم کے احتجاجی مظاہرہ میں پرامن کارکنوں پر شیلنگ اور بے بنیاد مقدمہ جات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل نے موثر احتجاج پر پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا۔