تائپے ۔ 2 جولائی (اے پی پی) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ” ایپل “ نے تائیوان میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔یہ سٹور جزیرے کی بلند ترین عمارت تائپے 101 میں کھولا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایپل دنیا کے بعض نئے مقامات پر سٹور کھولنا چاہتی ہے تاکہ ان علاقوں میں کمپنی مصنوعات کی وافر اور باآسانی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔چند ہفتے قبل کمپنی نے سنگاپور میں بھی اپنے سٹور …
ایپل نے تائیوان میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا
تائپے ۔ 2 جولائی (اے پی پی) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ” ایپل “ نے تائیوان میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔یہ سٹور جزیرے کی بلند ترین عمارت تائپے 101 میں کھولا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایپل دنیا کے بعض نئے مقامات پر سٹور کھولنا چاہتی ہے تاکہ ان علاقوں میں کمپنی مصنوعات کی وافر اور باآسانی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔چند ہفتے قبل کمپنی نے سنگاپور میں بھی اپنے سٹور کا افتتاح کیا ہے۔ان نئے سٹوروں میں آئی فونز، آئی پیڈز اور دیگر کمپنی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔









