پاکستان کسی بھی مشکل گھڑی میں امتِ مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف

10

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مشکل وقت میں امتِ مسلمہ کے ساتھ متحد ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں اسلامی ممالک کی خودمختاری کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مسلم ممالک فوجی طور پر طاقتور ہیں، لیکن کچھ ممالک معاشی لحاظ سے کمزور ہیں۔ایران پر حملوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مشکل وقت میں مسلم ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔