ایران، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، جواد ظریف

تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی آئین کے تحت ایران کیمیائی ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال کو مسترد کر تا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یہ بات محمد جواد ظریف نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیمکے ڈائریکٹر جنرل احمدازمجو کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے …

تہران۔ 3 جولائی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی آئین کے تحت ایران کیمیائی ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال کو مسترد کر تا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یہ بات محمد جواد ظریف نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیمکے ڈائریکٹر جنرل احمدازمجو کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے آئین کے مطابق کیمیاوی ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال کی سختی سے مخالفت اور ان کے استعمال کو مسترد کردیا۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران ہمیشہ اس بات پر زوردیا ہے کہ کسی گروپ فوجی تنازعات میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کرنے کے حق مین نہیں ہے جبکہ شام میں موجود دہشتگرد گروپ داعش نے شامی حکومت کے خلاف زہریلے اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، اس حوالے سے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے ساتھ باہمی تعاون کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply