ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 7.7 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 7.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور ملکی برآمدات کا حجم 10.4 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تااپریل 2014-15ءکے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 11.3ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیاتھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں 7.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور ملکی برآمدات کا حجم 10.4 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تااپریل 2014-15ءکے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 11.3ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیاتھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2016کے دوران1.03ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو اپریل 2015ءکی برآمدات سے 3.5فیصد کم رہی ہیں اپریل 2015ءکے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.07ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا

Leave a Reply