مکہ مکرمہ۔29جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی ) کے شہری کسی بھی وقت عمرہ کرسکتے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ جی سی سی شہریوں کےلیےعمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔
وزات کا کہنا ہے کہ مسجد نیوی روضہ شریفہ میں حاضری کےلیے نسک ایپ کے اپائنمنٹ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد 10 جون 2025 (14 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے عمرہ ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا تھا۔عمرہ ویزے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں۔یکم شوال سے عمرہ ویزے بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزا ہولڈرعمرے کےلیے 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔