واشنگٹن۔3جولائی (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام امریکا میں جاری کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔فلومیننسے کلب ،الہلال کلب،پالمیراس کلب، چیلسی کلب،پیرس سینٹ جرمین کلب،بائرن میونخ کلب، ریال میڈرڈکلب اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں کوالیفائی کرلیا جبکہ میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کلب کی ٹیم مانچسٹرسٹی کا سفر پری کوارٹر فائنل میں تمام ہوگیا تھا۔
کلب ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 4جولائی سے شروع ہوگا۔ عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 4جولائی سے شروع ہوگا اور 5جولائی کو ختم ہوگا۔ 14جون سے شروع ہونے والا کلب فٹ بال ورلڈ کپ کا 21 واں ایڈیشن 13جولائی کو ایسٹ ردرفورڈمیں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔