چین اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

شنگھائی۔22جولائی (اے پی پی):چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ، چین کی سٹاک ایکسچینج میں حصص آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ہانگ کانگ کے حصص میں بھی کئی سال بعد نئی بلندی دیکھنے کو ملی جس کی بڑی وجہ تبت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیم منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہے جس نے تعمیراتی …

شنگھائی۔22جولائی (اے پی پی):چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ، چین کی سٹاک ایکسچینج میں حصص آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ہانگ کانگ کے حصص میں بھی کئی سال بعد نئی بلندی دیکھنے کو ملی جس کی بڑی وجہ تبت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیم منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہے جس نے تعمیراتی اور توانائی کی کمپنیوں کے شیئرز کو سہارا دیا۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوران چین کا بلیو چِپ CSI300 انڈیکس دوپہر کے وقفے تک 0.4 فیصد بڑھ گیا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔