مصر میں فلسطینی دھڑوں کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے پر اتفاق رائے

قاہرہ ۔15اگست (اے پی پی):فلسطینی دھڑوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں سب سے اہم ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی ہے۔ دھڑوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام حل اور تجاویز پر مکمل طور پر آمادہ ہیں جو اسرائیلی فوج کے انخلا اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے متعلق ہوں۔ العربیہ اردو کے مطابق بیان میں کہا گیا …

قاہرہ ۔15اگست (اے پی پی):فلسطینی دھڑوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں سب سے اہم ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی ہے۔ دھڑوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام حل اور تجاویز پر مکمل طور پر آمادہ ہیں جو اسرائیلی فوج کے انخلا اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے متعلق ہوں۔

العربیہ اردو کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان اور ریلیف فوری اور محفوظ انداز میں غزہ پہنچے اور اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اجلاس میں غزہ کی جنگ سے متعلق سیاسی اور زمینی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی دھڑوں نے مصر ی حکام سے کہا کہ وہ تمام جماعتوں کو ایک جامع اجلاس میں مدعو کرے تاکہ اتحاد اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔