مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دئیے

کراچی ۔ 21جولائی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.76 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی …

کراچی ۔ 21جولائی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.76 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.83 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 1240 ارب 10 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 27 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply