گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں دودھ کی پیداوار 5کروڑ60لاکھ 80 ہزار ٹن ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں دودھ کی 5کروڑ60لاکھ 80ہزار ٹن عام پیداوار ریکارڈ کی گئی ، نقل و حمل کے دوران 15فیصد دودھ ضائع ہوتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں بھینسوں کے دودھ کی پیداوار تین کروڑ 41لاکھ 22 ہزار ٹن ، گائے کے دودھ کی پیداوار 2کرور ایک لاکھ 43 ہزار ٹن ، …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں دودھ کی 5کروڑ60لاکھ 80ہزار ٹن عام پیداوار ریکارڈ کی گئی ، نقل و حمل کے دوران 15فیصد دودھ ضائع ہوتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں بھینسوں کے دودھ کی پیداوار تین کروڑ 41لاکھ 22 ہزار ٹن ، گائے کے دودھ کی پیداوار 2کرور ایک لاکھ 43 ہزار ٹن ، بکریوں 8لاکھ 91ہزار ٹن ،اونٹنی کے دودھ کی پیداوار 8لاکھ 85ہزار ٹن رہی جبکہ بھیڑ کے دودھ کی پیداوار 39ہزار ٹن رہی۔ ماہرین کے مطابق نقل و حمل کے دوران 15فیصد دودھ ضائع ہوتاہے جس کے ضیاع کو روکنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply