برلن ۔ 26 مئی (اے پی پی) جرمن کابینہ نے پناہ گزینوں کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس پیش رفت کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ نئے قوانین کی منظوری سے پناہ گزینوں کے لیے روزگار کی تلاش آسان ہو جائے گا۔ تاہم دوسری جانب سیاسی پناہ کے متلاشیوں نے اگر ان قواعد و ضوابط پر …
جرمنی میں پناہ گزینوں بارے نئے قوانین کی منظوری

مزید خبریں
برلن ۔ 26 مئی (اے پی پی) جرمن کابینہ نے پناہ گزینوں کے حوالے سے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس پیش رفت کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ نئے قوانین کی منظوری سے پناہ گزینوں کے لیے روزگار کی تلاش آسان ہو جائے گا۔ تاہم دوسری جانب سیاسی پناہ کے متلاشیوں نے اگر ان قواعد و ضوابط پر بغیر کسی معقول وجہ سے عمل نہ کیا تو ان کو دی جانے والی بہت سی مراعات کم کر دی جائیں گی۔ نائب چانسلر زیگمار گیبریئل نے اس مسودے کو پناہ گزینوں کے جرمن معاشرے میں انضمام سے متعلق قوانین کی جانب سے پہلا قدم قرار دیا ہے۔








