کراچی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 98.42 پوائنٹس کے اضافے سے 46010.45 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 30 کروڑ 3 لاکھ 65 ہزار 168 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 86 لاکھ 21 ہزار 610 روپے حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 98.42 پوائنٹس کے اضافے سے 46010.45 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 98.42 پوائنٹس کے اضافے سے 46010.45 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 30 کروڑ 3 لاکھ 65 ہزار 168 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 86 لاکھ 21 ہزار 610 روپے حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 33 کروڑ 98 لاکھ 71 ہزار 809 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 46000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 98.42 پوائنٹس کے اضافے سے 46010.45 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 16.37 پوائنٹس کی کمی سے 23837.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 115.35 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 781.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








