اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 35.69 روپے تک پہنچ گئی۔ آئی سی آئی پاکستان کی مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران کمپنی کو 2843 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی …
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 16 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 35.69 روپے تک پہنچ گئی۔ آئی سی آئی پاکستان کی مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران کمپنی کو 2843 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کا خالص نفع 3296 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 2015-16ءکی 30.78 روپے کے مقابلہ میں 35.69 روپے تک پہنچ گئی۔








