پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 522.98 پوائنٹس کے اضافے سے 46533.43 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 522.98 پوائنٹس کے اضافے سے 46533.43 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 9 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 34 ہزار 866 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم …

کراچی ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 522.98 پوائنٹس کے اضافے سے 46533.43 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 9 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 34 ہزار 866 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار حصص کی کمی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 15 کروڑ 69 لاکھ 40 ہزار 622 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 46100، 46200، 46300، 46400 اور 46500 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 522.98 پوائنٹس کے اضافے سے 46533.43 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 321.75 پوائنٹس کی تیزی سے 24159.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 316.23 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1570.86 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply