وزیراعظم شہباز شریف کی خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف

لندن۔18ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی …

لندن۔18ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔