نیویارک ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں سویابین،مکئی اور گندم کے کے نرخوں میں کمی ہوئی۔سویا بین کے نرخوں میں کمی کی وجہ بہتر موسم کے باعث پیداوار میں اضافے کے امکانات ہیں۔بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل نومبر کیلئے سویابین کے سودے 32 سینٹ کم ہوکر 9.72 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے …
امریکی مارکیٹ میں سویابین،مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں سویابین،مکئی اور گندم کے کے نرخوں میں کمی ہوئی۔سویا بین کے نرخوں میں کمی کی وجہ بہتر موسم کے باعث پیداوار میں اضافے کے امکانات ہیں۔بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل نومبر کیلئے سویابین کے سودے 32 سینٹ کم ہوکر 9.72 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 6.75 سینٹ کم ہوکر 3.78 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے ستمبر کیلئے سودے 9 سینٹ کم ہوکر 4.65 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔








