اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.34فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر4.17فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 330.84پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.34فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ335.35پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 14اشیا کی …
ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.34فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر4.17فیصدکااضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.34فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر4.17فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 330.84پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.34فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ335.35پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 14اشیا کی قیمتوں میں کمی اور19کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 18ضروری اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 23.11فیصد،چکن 12.74فیصد،سب سے کم آمدنی والے گروپ کے لئے بجلی کیقیمتوںمیں6.21فیصد،کیلا5.07فیصد،آٹا2.60فیصد،پیاز1.17فیصد،دالمسور0.64فیصد،دال چنا0.47فیصداورلہسن کی قیمت میں 0.46فیصدکی کمی ہوئی، اس کے برعکس ڈیزل کی قیمت میں 1.06فیصد،انڈے 0.91فیصد،ٹوٹاباسمتی چاول 0.84فیصد،جارجٹ 0.83فیصد،اری چاول 0.78فیصد، جلانے کی لکڑی 0.59فیصد، بیف 0.42فیصد،مٹن 0.31فیصد، پکاگوشت 0.31فیصد، بناسپتی گھی ایک کلوگرام 0.25فیصد،انرجی سیور0.23فیصد اوردال مونگ کی قیمت میں 0.10فیصداضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.43فیصدکی کمی ہوئی، 17733روپے سے لے کر22888روپے، 22889روپے سے لےکر29517روپے،29518روپے سےلے کر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.59فیصد،1.34فیصد،1.31فیصد اور1.23فیصدکی کمی ہوئی۔
صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاکی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے۔








