سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر98.11فیصدکانمایاں اضافہ

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ملک سےسیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر98.11فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو72.71ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ملک سےسیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر98.11فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو72.71ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 36.70ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،

مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے دوماہ میں 1860636 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 992073میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 87.55فیصدزیادہ ہے۔

اگست میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو79.37ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اگست کے 22.21ملین ڈالرکے مقابلہ میں 70.13فیصدزیادہ ہے،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8.21فیصداضافہ ہواہے۔