اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کی منافع بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر115.8فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 592.7ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 115.8فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ …
ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کی منافع بیرون ممالک منتقلی میں سالانہ بنیادوں پر115.8فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کی منافع بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر115.8فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 592.7ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 115.8فیصدزیادہ ہے
،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 274.7ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کیے تھے۔اگست میں غیرملکی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں نے سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 348.7ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے جوجولائی کے 244ملین ڈالرکے مقابلہ میں 43فیصد اورگزشتہ سال اگست کے 135.6ملین ڈالرکے مقابلہ میں 157.2فیصدزیادہ ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے منافع کی مدمیں 170ملین ڈالر،مالیاتی بزنس 135.4ملین ڈالر،مواصلات66.8ملین ڈالر،خوراک 35.1ملین ڈالر،فارما23ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 19.2ملین ڈالر،تمباکووسگریٹ 18ملین ڈالر،سٹوریج سہولیات 17.1ملین ڈالر،پیٹرولئیم ریفائننگ 15.1ملین ڈالر،الیکٹرانکس 13.3ملین ڈالر اوردیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے منافع کی مد میں 43.1ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے۔








