سنگاپور ۔ 3 اگست (اے پی پی) عالمی سٹاک مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد جمعرات کو ایشیائی منڈی میں بھی خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں ماہ ستمبر کے لئے برینٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.16 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ کی سپلائی 19سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.40 …
خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

مزید خبریں
سنگاپور ۔ 3 اگست (اے پی پی) عالمی سٹاک مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد جمعرات کو ایشیائی منڈی میں بھی خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں ماہ ستمبر کے لئے برینٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.16 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی(ڈبلیو ٹی آئی)کروڈ کی سپلائی 19سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.40 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان گذشتہ پیر کو شروع ہوا اور بدھ تک ان میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔








